ابنا: پاکستاني صوبے بلوچستان کے وزير اعلي اسلم رئيساني نے بتايا ہے کہ دونوں ملکوں کے درميان طے پانے والے معاہدے کے تحت ايران ايک ہزار ميگاواٹ بجلي صوبے کے مرکزي شہر کويٹہ کے لئے فراہم کرے گا-
انہوں نے کہا کہ ايران سے کوئٹہ کے بجلي کي فراہمي کا معاہدہ انکي حکومت کي بڑي کاميابي ہے اور انہوں نے قومي اسمبلي اور سينٹ کے نو منتخب ارکان سے اپيل کي کہ وہ اس معاملے پر خصوي توجہ ديں-
بلوچستان کے وزير اعلي نے گوادر مکران اور کويٹہ شہروں کو بجلي کي فراہمي کے منصوبے کو مفيد اور سود مند قرار ديتے ہوئے کہا کہ صوبائي حکومت کے موثر اقدامات کے بغير مرکزي حکومت کے لئے ايسا کرنا ممکن نہيں تھا-
انہوں نے ايران سے توانائي کي خريداري کے حوالے سے صدر آصف علي زرداري اور وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا بھي شکريہ ادا کيا اور انہوں نے اس حوالے سے حکومت ايران کے تعاون کو بھي سراہا.........
/169